عمران خان کی تیسری شادی کی خبر کس نے لیک کی ۔۔۔اہم نام سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبرقریبی ہمرازنے لیک کی،جبکہ بڑے میڈیا ٹائیکون نے اپنے رپورٹرکے ذریعے بریک کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان شادی کے معاملے کوخفیہ رکھنا چاہتے تھے لیکن ان کے چارہمراز دوستوں جن میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر بھی ہے ،کے علاوہ کسی کواس بات کاعلم نہیں تھا لیکن اس ریٹائرڈ فوجی افسر نے ایک معروف پاکستانی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کوبتادیا۔جبکہ عمران خان کی جانب سے اس بات کوصیغہ راز میں رکھنے کا طے ہواتھا کہ عمران خان شادی کااعلان مناسب وقت پرخود کریں گے۔تاہم یہ راز اس وقت پوری دنیا کے سامنے افشاں ہوگیا جب رئیل اسٹیٹ کے ٹائیکوں نے عمران خان کی شادی کی خبرایک میڈیا ٹائیکون کودے دی۔اس میڈیا ٹائیکون نے اپنے اخباری رپورٹر کی مدد سے اس خبرکوبریک کروادیا۔دوسری جانب لندن میں عمران خان کے ایک قریبی دوست کاکہناہے کہ شادی کرناعمران خان کاحق ہے وہ جب سمجھیں گے اس کومنظرعام پرلے آئیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے نکاح نامہ پربھی ابھی تک کوئی تاریخ نہیں لکھی گئی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Motapey se bachne ka rohani nuskha