عمرا ن خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب پورا ہونے والا ہے تمام کیسز کلئیر بس اب کیا ہونا باقی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سینئر تجزیہ کارعارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردی کیسز سے ضمانت ملنے پر عمران خان اگلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں اور اس وقت اس پوزیشن میں بھی ہیں کہ وہ وزیراعظم بن سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ ایسے قانون جو دہشتگردوں کے لئے بنائے گئے تھے وہ سیاستدانوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کو ختم کریں گے ،آئین 62اورآئین63کے جو بنائے گئے تھے وہ اس لئے بنائے گئے تھے ضیاء الحق کے ذہن میں بات تھی کہ میں ایک کنٹرول جمہوریت لاؤں گا جس سیاست دان کو نکالنا ہو گا اس قانون کے تحت نکال دوں گا ۔جب آصف علی زرداری کی حکومت آئی تھی تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر تھے اس قانون کو ختم کیا جانے لگا تو نواز شریف نے مخالفت کی ان کو نہیں پتا تھا کہ یہ قانون ان کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے نواز شریف اس قانون کا الہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی تاکہ نواز شریف اس قانون کو اپوزیشن ارکان کے لئے استعمال کر سکیں ۔
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  بینک اکاؤنٹس کی خبر غلط ثابت ہونے کے بعد شاہد مسعود کیلئے اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا سپریم کورٹ نے بڑا اعلان کر دیا