عوام بھوکے ننگے،مودی سرکار پر جنگی جنون سوار، 110لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ،جانتے ہیں کتنے ارب ڈالر خرچ ہونگے؟

نئی دہلی(سی پی پی) بھارت15ارب ڈالر کی مالیت کے 110لڑاکا طیارے خریدے گا،جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا

مزید پڑھیں  بجلی کے بلوں کو 6طریقوں پر عمل کر کے کم کیا جاسکتاہے ، ماہرین

اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ایف- 16 پروڈکشن لائن بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں  اسلام کی حقانیت سے مثاترہ کینیڈین مسیحی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

مزید پڑھیں  ممبئی حملوں پر بیان دینے پر (ن) لیگی رہنماؤں کے سیاسی کیرئیر کو خطرہ، نواز شریف کے بعد شاہد خاقان کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments