عیدمیلادالنبیﷺ مناتے پاکستانیوں پر حملہ،خوفناک مناظر

یونان میں عیدمیلادالنبیﷺمنانے والے پاکستانیوں پر غنڈوں نے حملہ کردیاجس کے بعد خوفناک تصادم ہو گیا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرانے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیںاسی حوالے سے یونان کے دارالحکومت ایتھزن میں پاکستانی عید میلادالنبیﷺکا جلوس نکال رہے تھے کہ اس دوران غنڈوں نے جلوس پر حملہ کر دیا جس پر جلوس کے شرکا اور غنڈوں میں زبردست تصادم ہوا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراور ڈنڈے برسائے گئے ،غنڈوں کے حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے اردگردواقع عمارتوں میں چھپ گئے ،موقع پر موجود پولیس اہلکاروںنے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جبکہ جلوس کے شرکاپھر اکٹھے ہو کر لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے ۔

مزید پڑھیں  میاں صاحب ہمت ہے تو یہ کام کرو۔۔۔چوہدری شجاعت حسین نے چیلنج کرتے ہوئے شریفوں کا پول کھول دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments