غربت سے تنگ باپ نے 14 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی

غربت سے تنگ آکر باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی 6 لاکھ روپے میں 65 سالہ شخص کو فروخت کر دی ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کے حکم پر پولیس تھانہ موچھ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج ۔

مزید پڑھیں  پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں مولانا سمیع الحق کا کیا کردار ہوگا ۔۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ موچھ میانوالی کی حدود میں واقع رستم والا میں باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو 65 سالہ شخص کو بیچ دیا ضلع کرک کا رہائشی شخص نائب رسول جو ضلع میانوالی کے علاقہ رستم والا میں رہائش پذیر ہے۔ مبلغ 6 لاکھ کے عوض ضلع خوشاب کے علاقے نور پور تھل کے 65 سالہ شخص فتح شیر ولد شیر خان کو اپنی فریاد بی بی کو فروخت کر دیا فریاد کی اللہ تعالیٰ نے فریاد سن لی اور ڈی پی او میانوالی کے حکم پر میانوالی کے دو تھانوں تھانہ موچھ اور تھانہ پائی خیل کی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر فریاد بی بی کے والد و دیگر افراد کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments