urdu tv online

فاروق ستار کو تو جناح کیپ پہنے آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اگر عمران خان یہ ٹوپی پہنیں تو کیسے نظر آئیں گے؟ کپتان کی تصاویر دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آجائے گی

urdu tv online

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کراچی بار آمد پر جناح کیپ پہنائی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے تقریب سے خطاب یہی ٹوپی پہن کر کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کراچی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے رہنما نعیم قریشی کی جانب سے عمران خان کو جناح کیپ پہنائی گئی ، ٹوپی پہننے کے بعد عمران خان کافی دیر تک مسکراتے رہے۔

مزید پڑھیں  راحیل شریف کو نوکری کس نے دلوائی۔۔۔سینئر صحافی حامد میر کا نیا انکشاف سامنے آگیا

انہوں نے جناح کیپ پہن کر ہی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے، انصاف ہی معاشرے کو زندہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں  بچوں کیلئے ہوٹل کا بچا ہوا کھانا کیوں لے کر گئے؟ ہوٹل مالک کے داماد نے ملازم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، لرزہ خیز واقعہ

واضح رہے کہ کپتان سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے یوم آزادی پر جناح کیپ پہنی تھی، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments