فاٹا کی عوام کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت سیفران کی قیادت میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں فاٹا اصلاحات اور قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات، انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سر انجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی منشا کے مطابق فاٹا اصلاحات کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جبکہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  لیلیٰ او لیلیٰ“ گانے پر رقص سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا نے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کی قسمت جاگ اٹھی، فلم انڈسٹری سے ایسی پیشکش ہو گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا