”فجٹ اسپنر” نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی

بچوں کے ہر دلعزیز کھلونے ”فجٹ اسپنر” نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی۔ تفصیلات کےمطابق فجٹ اسپنر نے کم ہی عرصہ میں بچوں میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ لیکن اس فجٹ اسپنر نے ایک معصوم جان بھی نگل لی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فجٹ اسپنر سے ایک چوتھی جماعت کا طالبعلم اپنی جان کی بازی ہار گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فجٹ اسپنر کا دھاتی حصے بچے کے گلے میں پھنس گیا اور گلے کے ٹشوز پھاڑتا ہوا جگولر رگ میں جا پھنسا۔ فیس بُک پر موجود ایک گروپ میں بتایا گیا کہ مذکورہ بچہ اپنے بہن بھائیوں اور کزنز کے ہمراہ کھیلتے ہوئے خوب ہنس رہا تھا ۔ ہنستے ہوئے منہ کھُلا ہونے کے سبب فجٹ اسپنر کا دھاتی حصہ اُتر کر اس کے گلے میں جا لگا اور ٹشوز کو چیرتے ہوئے گلے کی رگ میں پھنس گیا۔جس پر بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقع کے بعد سوشل میڈیا پر فجٹ اسپنر سے متعلق احتیاطی تدابیر گردش کر رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین والدین کو ہدایات کر رہے ہیں تاکہ وہ اس طرح کے کھلونے خریدنے سے قبل ان کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کر لیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد نے یورپی خاندان کی ریت میں دھنسی کار باہر نکال دی،سوشل میڈیاپرصارفین کی خوب داد