فراری چرانے والا ڈرائیور پیٹرول کے پیسے بھی لوگوں سے مانگنےلگا

حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک چور کو  3لاکھ ڈالر مالیت کی فراری  چرانے  کے بعدگرفتار کر لیا ہے۔ چورگاڑی میں   پیٹرول  کے لیے لوگوں سے  رقم بھی مانگ رہا تھا ۔

سانتا اینا پولیس نے اسرائیل پیریز رانگل کو 1 نومبر کو گرفتار کیا۔اس نے گاڑی کی چوری کا جرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں  کوسٹا میسا میں ایک سروس سنٹر  458 Spider لائی گئی۔

مزید پڑھیں  ”مجھے ایسے معاشرے کا حصہ ہونے پر افسوس ہے “ویرات کوہلی نے بھارتی معاشرے کے شرمناک چہرے سے نقاب الٹ دیا، ننھی آصفہ کے واقعہ پر ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی

ایک ملازم نے کچھ دیر کےلیے گاڑی چابی کے ساتھ ہی اکیلی چھوڑی تو وہ چوری ہوگئی۔سیکورٹی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص آرام سے چلتا ہوا آیا اور گاڑی لےکر چلتا بنا۔
سانتا اینا پولیس کے آفیسر انتھونی برٹاگنا نے بتایا  کہ  انہیں فراری کو انٹرسیکشن کے پاس دیکھے جانے کی اطلاع ملی تھی۔کچھ دیر بعد انہیں اطلاع ملی کہ ڈرائیور گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پیسے مانگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں  امریکی جنگی بحری جہاز چین کی حدود میں داخل ہوگیا۔۔۔امریکہ اس مشن کےپیچھے کیا مقاصدرکھتا ہے:جانئے

پولیس جب گیس سٹیشن کے پاس پہنچی تو دیکھا کہ کئی حادثوں  کی وجہ سے  گاڑی کی حالت خراب ہے۔ اس سے پہلے چور  موقع سےفرار ہوگیا، جسے پولیس نے   جھاڑیوں کے پیچھے سے گرفتار کر لیا۔
لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ چور نے گاڑی کو کئی جگہ ٹکرایا تھا، جس سے اس باڈی اور گئیر باکس کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔اخبار نےبتایا کہ گاڑی کا مالک انشورنش سے ملنے والی رقم سے 2018 Lamborghini Huracan خریدے گا۔

مزید پڑھیں  ترین کو نا اہل ہونا چاہئے ، ہم دونوں بچ گئے، تو رولا پڑ جائیگا۔۔۔ عمران خان نے یہ الفاظ کس شخصیت کو کہے؟ کپتان کا پول کھول دینے والی خبر آگئی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments