فصلی بٹیروں کی واپسی شروع ۔۔۔۔ تحریک انصاف کا اہم رہنما ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ، نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

پشاور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عرفان اللہ اخوانزدہ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ اخوانزدہ این اے 31سے ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی کی قیادت سے ناراض تھے جس پر انہوں نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلزپارٹی کے رہنما ضیا اللہ آفریدی

این اے 31 کی نشست سے دستبردارہو گئے وہ اب این اے 33 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ عرفان اللہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر این اے 31الیکشن لڑیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق الیکشن 2018 سے قبل سیاسی جوڑ تو ڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔ سیاسی رہنما اپنے وفاداریاں تبدیل کرکے دوسری سیاسی جماوعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں رہنما ؤں نے عمران خان پر اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق لودھراں کی اہم سیاسی شخصیت اور آرائیں اتحاد کے اہم رہنما ملک اسماعیل نےجہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی، سابق رکن پنجاب رائے منصب نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رائے منصب نے ٹکٹ نہ ملنے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اورپی پی 219 ملتان سے الیکشن لڑیں گے(ز،ط)

مزید پڑھیں  مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارامیتابھ بچن خوفناک حادثے کا شکا ر ۔۔ ہر آنکھ اشکبار

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments