فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے: چین

چین فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے حمایت جاری رکھے گا ، چین بیت المقدس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، چین مشرق وسطیٰ میں امن بارے فکر مند ہے ، یروشلم کا سسٹیٹس نہایت ہی گھمبیر معاملہ ہے اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے ، تمام فریقین کو علاقائی امن واستحکام کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اور حمایت جاری رکھے گا۔فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ چین بیت المقدس کے معاملہ پر انتہائی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین چونکہ امن پسند ملک ہے امن کی خواہش رکھتا ہے اس لئے چین مشرق وسطیٰ میں امن کی صورتحال بارے انتہائی فکر مند ہے۔ یروشلم بیت المقدس کا سٹیسٹس نہایت ہی گھمبیر معاملہ ہے ، فریقین کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں امن واستحکام کو خطرات لاحق ہوں۔چین تما م فریقین کو علاقائی امن واستحکام کو مدنظر رکھنے کا مشورہ دیتا ہے ، کینگ نے کہا کہ تمام فریقین کو چین اس گھمبیر معاملہ پر مذاکرات کی پیشکش کرتا ہے ، خواہش ہے کہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے افہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔ یہ معاملہ مختلف مذاہب مابین روحانی معاملہ ہے اس کو انتہائی سمجھ داری سے حل کیا جانا چاہیے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاکستان مخالف نیو یارک میں پوسٹر آویزاں ۔۔۔یہ نواز شریف کی نااہلی بارے نہیں بلکہ ایسی واقعہ کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے