فلسطین کے بارے میں اہم مغربی ملک نے ایسا اعلان کردیا کہ مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

urdu tv onlineپیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانول مائکروں نے کہا ہے کہ امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے لیکن کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ایسا آل راؤنڈر شامل ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانول مائکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے، ہم امریکا سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اب امریکی امن کوششوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔اس موقع پرفرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرلیں گے ہم ہرگز ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے فلسطین اسرائیل کا دشمن بن جائے،امریکا خود کودیوارسے لگارہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فسلطین اوراسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کرپشن کرنے پر سعودی شہزادے ولید بن طلال کو ایسی سزا ملی کہ کرپٹ سیاست دانوں نے توبہ کر لی