فلم جومان جی ویلکم ٹو دی جنگل نے ایک ہفتے میں کتنے کما لئے؟ جان کر حیرا ن رہ جائیں گے

اسلا م آ باد(نیوز ڈیسک)فلم جومانجی ٹو اس ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور فلم نے اس اس ہفتے مزید 3ارب روپے کمائے ہیں۔جومان جی ویلکم ٹو دی جنگل1995 میں بننے والی فلم کا سیکوئیل ہے، فلم کی کہانی 4 دوستوں کی ہے جنہیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہیجو ان کی زندگیوں کو ایک دم سے تبدیل کردیتا ہے اور پھر ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہیتاہم یہ فلم اب تک مجموعی طور پر31 ارب روپے کماچکی ہے۔معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر اسٹیون اسپیل برگ کی نئی ہسٹوریکل ڈراما فلم دی پوسٹ نے ریلیز کی3 دنوں میں2ارب 4 کروڑ روپے کمائے اور دوسری نمبر پر رہی۔یہ فلم4 امریکی صدور کے دور میں ہونے والے حقیقی واقعات کا احاطہ کرتی ہیاور فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون صحافی کے بارے میں ہے جو امریکی اقتدار کے ایوانوں میں ہونے والے واقعات سے پردہ فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہیجبکہ فلم میں مرکزی کردار نامور ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ نبھا رہے ہیں۔ادھر ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ مووی دی کمیوٹر اس ویک اینڈ پر ریلیز کی گئی اور 3دن میںیہ فلم ایک ارب50کروڑ روپے کماکر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: پاکستان کا اگلا نگران وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑا نام سامنے آگیا