urdu tv online

فہد مصطفیٰ نے اپنی پسندبتا دی جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

urdu tv online

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے مہوش حیات کو ملک کی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے اُن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراما انڈسٹری سے اپنے سفر کا آغاز کر کے فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی مہوش حیات اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں دیگر کرداروں کی طرح شان دار اداکاری کرنے والی مہوش حیات کا فن بھی سرچڑھ کر بولا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جس ڈرامے یا فلم میں کام کیا اُسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔حال ہی میں اداکارہ نے کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں معروف لیجنڈری پاکستانی اداکارہ نازیہ حسن کا گانا گا کر سب کو حیران کیا، یاد رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں شیراز اپل کے ساتھ گانا گا کر اپنے اندر چھپے فن کو مداحوں کے سامنے لائیں تھیں۔پاکستان کے نمبر ون انعامی پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان جن کی شہرت اور اداکاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے معروف روزنامے سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ویسے تو بہت سی مشہور اداکارائیں ہیں تاہم مہوش حیات کی فنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Woh mulk ki dohri shehriat sab ko mile gi