فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 2 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس کے قریب پناہ لیے ہوئے 5 دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  جس نے جو کہناہے کہتا رہے جو صحیح ہوگا وہ ہم کرتے رہیں گے۔ چیف جسٹس

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، رائفل، ڈیٹونیٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے تاہم ان کے ناموں کے شناخت نہیں ہو سکی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments