قائم علی شاہ کی وہ داستان جو عمران خان نے صاف صاف بیان کردی۔۔۔کرکٹ کھیلتا تھا تو قائم بڑا ہی براکام

urdu tv onlineاسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ ہمارے بہت سے (ن) لیگی رہنماؤں سے رابطے ہیں اور اب وہ بادشاہت سے تنگ آچکے ہیں اس لئے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ابھی انکے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں، بہت جلد پریس کانفرنس میں اعلان کرونگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قائم علی شاہ کو طنزیہ انداز میں کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو قائم علی شاہ اس وقت منہ میں لالی پاپ لیکر گھوم رہے ہوتے تھے۔قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ وہ مجھ سے چھوٹے ہیں اور اس لئے وہ مجھ سے زیادہ فٹ بھی نظر آتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے حواریوں کے خلاف کافی ثبوت جمع ہوچکے ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے، ہماری جدوجہد آنے والی نسلوں کے لئے ہے۔ ملاقات میں شمالی پنجاب کی خواتین کا اسلام آباد میں کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت، فاسٹ باؤلر حسن علی نے تقریب میں ایسا شاندار کام کر ڈالا کہ بھارتیوں کے سینے جل کر رہ گئے - urdu news