urdutvonline.com

قطری شاہی خاندان بارے بری خبر آگئی۔۔۔اہم ترین چیزیں چوری

وینس (نیو ز ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں جاری ایک نمائش کے دوران قطری شاہی خاندان کے نادر جواہرات چوری کرلیے گئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نمائش کے آخری روز 2 چوروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ سکیورٹی سسٹم کو ناکارہ بنایا اور انتہائی قیمتی جواہرات لے اڑے ۔ ان میں مغل دور کے کانوں کے جھمکے اورایک ہیئر کلپ بھی شامل ہےڈاگز پیلس میں جاری نمائش میں قطر کے شاہی خاندان الثانی کی جانب سے 500 سال پرانے 270 نوادرات رکھے گئے تھے جو بھارتی ثقافت سے متعلق تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے جواہرات کی مالیت کئی ملین یورو ہے جو کہ قطر کے شیخ حمد بن عبداللہ الثانی نے جمع کیے تھے اور اب شاہی خاندان کی ملکیت ہیں۔ یہ جواہرات بہت زیادہ مشہور ہیں اس لیے انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا اس وقت تک مشکل ہوگا جب تک انہیں پارہ پارہ نہیں کردیا جاتا۔چیف پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ نمائش میں ہر کمرے کو انتہائی جدید سکیورٹی کے نظام سے منسلک کیا گیا تھا تاہم دونوں چور انتہائی ماہر نکلے جنہوں نے کڑی سکیورٹی کو توڑ کر قیمتی جواہرات اڑا لیے۔ کاروباری جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ جو زیورات چوری ہوئے ہیں پورے کرہ ارض پر ان کا متبادل نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق اطالوی پولیس کی جانب سے قطری شاہی خاندان کو چوری ہونے والے نوادرات کی تصاویر بھیجی گئی ہیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ ان کی مالیت کتنی ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Khatoon Pilot ki Tasaveer ki Dhoom