قوم سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسا ۔۔۔پاک فوج کی طرف سے سوشل میڈیا بارے بڑا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے جس سے قربانیاں دینے والی فورسز کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اگر پاکستان سکینڈی نیوین ملک ہوتا، ہمارے مغرب میں افغانستان ، مشرق میں بھارت ، جنوب میں بحرِ ہند نہ ہوتا، ہمارا جغرافیہ پیچیدہ نہ ہوتا تو ہمارے ملک میں بھی بہت زیادہ امن ہوتا، ہمارے ملک میں امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، ہماری حکومت اور افواجِ پاکستان جو کام کر رہی ہیں اسے سراہا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے سوشل میڈیا پر ایسے بیانات چلیں جن سے مورال ڈاؤن ہوتا ہے کیا ایسے میں قربانیاں دینے کے باوجود امن ہوسکتا ہے، ’ میں بہت ہی عاجزانہ درخواست کروں گا کہ دشمن کے پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں‘۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی بھی خبر ہو اس کی تحقیق کرلیں، میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کے پراپیگنڈے سے دور رہے کیونکہ ضروری نہیں ہے کہ جو خبر بھارت میں چل رہی ہو وہ پاکستان میں بھی چلے، اگر تمام پاکستان مخالف قوتیں ہمارے خلاف متحد ہوسکتی ہیں تو ہم میں بھی اتحاد قائم رہنا چاہیے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکا کی دھمکیوں پر وزیرداخلہ احسن اقبال بھی میدان میں اتر آئے۔۔۔ٹرمپ کوایسی کھری کھری سنادی کہ سن کہ ٹرمپ کے بھی ہوش ٹھکانے لگ جائیںگے