لاکھوں پاکستانیوں کے پسندیدہ معروف اداکار ببو برال مرحوم کی بیٹی ان دونوں کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی شائقین کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین ”ببو برال“ کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔


ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار ہے جس کی غربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہیں۔ ببو برال کی بیوہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ ”میری بیٹی نہایت معصوم تھی اور اس نے اداکاری اور رقص کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجھے اسے سٹیج پر بھیجنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔“ تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔ دوسری جانب تعبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ ایک مرتبہ وہ سٹیج پرفارمنس کے دوران زخمی بھی ہو گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے شہر کے مختلف تھیٹرز میں پرفارمنس جاری رکھی۔

مزید پڑھیں  نئی فلم نیا کردار : شاہ رخ خان کو کردار میں ڈھالنے کے لیے پروڈیوسرز نے 70 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ، یہ نیا کریکٹر کونسا ہے ؟ جانیے

یہ خبر پڑھیں : شادی سے پہلے یہ کام نہیں نہیں ۔۔۔۔۔۔کچھ روز قبل ایسا کیا واقعہ پیش آگیا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو محظوظ کرنے والی ایک لڑکی کا کنوارا پن اسکے لیے مصیبت بن گیا ؟

مزید پڑھیں  حالیہ فوٹو شوٹ میں فواد خان اور “چائے والے ” کے چرچے ، ایسی تصویر جسے دیکھ کر آپ حیرت میں ڈوب جائیں

یہ خبر پڑھیں : پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کی ضد میں ایٹمی طاقتیں بن گئے مگر اس سفر کا آغاز 1965 میں پیش آنے والے اس واقعے سے ہوا ۔۔۔۔بزرگ پاکستانی صحافی الطاف حسن قریشی کی یاداشتوں سے ایک اقتباس ملاحظہ کیجیے


اس بارے میں تعبیر کا کہنا تھا کہ ”میری کہنی زخمی ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے مجھے تکلیف بھی تھی، لیکن میں نے آرام پر اپنے خاندان کیلئے پیسہ کمانے کو ترجیح دی۔“ تعبیر کا مزید کہنا تھا کہ ”میرے والد کی موت کے بعد ہمارے کسی رشتے دار نے ہماری خبر تک لینے کی کوشش نہیں کی۔ ایسے میں، میں ہی اپنی چھوٹی بہنوں کی تربیت اور تعلیم کی ذمہ دار ہوں۔“ سٹیج پر آمد سے قبل تعبیر نے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا لیکن اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھرانے کا گزربسر بہت مشکل تھا، اس لئے مجبوراً انہیں سٹیج پر فارم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔(ف،م)

مزید پڑھیں  مشہور بھارتی اداکارہ کاجل کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ، مزید تفصیلات اس خبر میں

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments