لاہور ائیرپورٹ پر تو کچھ بھی نہیں ہوا:ابوظہبی سے روانگی کے بعد جہاز میں نواز شریف اور مریم نواز کے پرکیا گزری؟ آنکھوں دیکھا احوال سامنے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)صاحبزادی مریم نواز کی ابوظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لئے

میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھایا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات وزارت دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر نہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔تاہم ذرائع کے مطابق نوازشریف کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ شریک سفر نیب کی ٹیم بزنس کلاس میں ہی موجود ہو گی۔واضح رہے نواز شریف کو شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والے طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ سہالہ ریسٹ ہاوس کا سب جیل کا درجہ دے دیا گیا،،نوازشریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس لے جایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔نیب کے پہلے سے بتائے گئے منصوبے کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کئیے جانے کا منصوبہ تھا۔یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس کو نواز شریف وزارت اعظمیٰ کے دور میں استعمال کرتے تھے۔ پھر یہ بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کے باعث انہیں ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد منتقل کیا گیا۔تازہ ترین خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں نہ لے جانے کی وجہ موسم نہیں بلکہ رات کی تاریکی تھی۔اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے جس طیارے کا انتخاب کیا گیا وہ وزارت اعلیٰ کے دور میں شہباز شریف کے زیر استعمال رہ چکا ہے۔(ش،ز،خ)

مزید پڑھیں  ماڈل ٹاؤن میں (ن) لیگ کی خصوصی میٹنگ کے دوران اہم ترین ملک سے ایسی شخصیت کا فون کہ میٹنگ فوراً ملتوی کر دی گئی ، یہ کس کا فون تھا ؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments