لندن سے بڑی بریکنگ نیوز : مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، ناقابل یقین وجہ بھی سامنے آ گئی

لندن(ویب ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور دوست کو نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب حسن نواز کے بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدتمیزی کی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ میں نوازشریف خاندان کی ملکیت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا بیرونی حصہ ان دنوں پاکستانیوں کیلئے ایک اکھا ڑ ے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جہاں شریف خاندان کے مخالف پاکستانی اور ان کے حمایتی اور لیگی کارکن ہونے کا دعویٰ کرنیوالے سرشام ہی جمع ہوجاتے ہیں اس موقع پر نواز شریف کیخلاف اور ان کے حق میں نعرے بازی کی جاتی ہے ۔لندن سے ڈیلی پاکستان کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے مخالف پاکستانی خود کو تحریک انصاف کا کارکن ظاہر کرتے ہیں جبکہ وہاں نواز شریف کے بیانیہ کی حما یت کرنیوالوں کی بھی کمی نہیں ہے ۔ ایون فیلڈا پارٹمنٹس کے باہر ن لیگ مخالف اور حامی کارکنوں کے درمیان مخالفانہ نعرے بازی تو معمول کی بات ہے لیکن کئی ایک موقع پر بات ہاتھا پائی تک بھی پہنچ چکی ہے اور لیگی عہددار سمیت متعدد پاکستان حوالات یاترا کر چکے ہیں۔ اس صورتحال سے برطانوی پولیس کو بھی خاصی پریشانی کا سامنا ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے میٹرو پولیٹن پولیس کی بھار ی نفر ی بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر تعینات رہتی ہے جو پولیس کیلئے بھی پریشانی اور ایک امتحان سے کم نہیں ہے ۔(ش،ز،خ)

مزید پڑھیں  ’’ یہ میری بیٹی نہیں اور ۔۔۔۔۔‘‘ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر ڈالا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments