urdu tv online

لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

 ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر غیر ا خلا قی کاموں کیلئے لڑکیوں کو سعودی عرب بھجواتا تھا۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں بیوی ثمینہ امتیاز اور حسن امتیاز نے خاتون شمیم بی بی کی دو بیٹیوں کو سعودی عرب بھجوایا تھا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کردیا ۔ لڑ کیا ں خریدنے والے ملزمان غیر قانونی طور پر انہیں سعودی عرب لے گئے اور وہاں ان سے مبینہ طور پر فحش کام کرواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گینگ میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ، قانونی مشاورت شروع