ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ بابرہ شریف تو چھپی رستم نکلیں ۔۔۔یہ دنگ کر ڈالنے والی خبر ملاحظہ کیجئے

لاہور(ویب ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے بھی قانون شکنی سامنے آ گئی ، اداکارہ کمرشل فیس کی مد میں 2 کروڑ 51 لاکھ روپے کی ناد ہندہ نکلیں، ایل ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا۔ بابرہ شریف گلبرگ تھری میں پلاٹ نمبر 8 سی ٹو بلاک


کی مالک ہیں اور پلاٹ پر عمارت تعمیر کر کے کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اداکارہ نے کمرشل فیس جمع نہیں کرائی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رواں برس فروری میں دبئی کے ہوٹل میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہلاک ہونے والی اداکارہ سری دیوی کو مرنے کے بعد بھارت کا اعلیٰ ترین فلمی اعزاز’نیشنل ایوارڈ‘ دیے جانے پر ان کے اہل خانہ نے خاموشی توڑ دی۔واضح رہے کہ ’نیشنل ایوارڈ‘ کو بھارت کا سب سے اعلیٰ فلمی ایوارڈ سمجھا جاتا ہے، جو حکومت کی مدد سے دیا جاتا ہے۔سری دیوی نے 50 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے باوجود یہ ایوارڈ حاصل نہیں کیا تھا۔تاہم ان کے مرنے کے بعد اب ایوارڈ دینے والی کمیٹی نے انہیں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’موم‘ میں اداکاری دکھانے پر انہیں نیشنل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔نیشنل ایوارڈ جیوری نے 13 اپریل کو نہ صرف سری دیوی بلکہ کینسر کے باعث گزشتہ برس چل بسنے والے ونود کھنہ کو بھی مرنے کے بعد ’دادا پھالکے‘ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔اب مرنے کے بعد سری دیوی کو ایوارڈ دیے جانے پر ان کے شوہر بونی کپور، ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کردیا۔

مزید پڑھیں  میں تمہارا منتظر ہوں ۔۔۔۔۔۔رنبیر کپور کی شادی کی پیشکش کے بعد بھارتی کی ایک اور نامور شخصیت نے ماہرہ خان کو خط بھیج دیا، خط میں کیا کچھ لکھا تھا؟ جانیے

سری دیوی بونی کپور کے ٹوئٹر ہینڈل سے خاندان کے جاری کیے گئے بیان میں حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے پر جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری دیوی نہ صرف سپر اسٹار اداکارہ تھیں، بلکہ وہ سپر والدہ اور سپر بیوی بھی تھیں۔بیان کے مطابق سری دیوی نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کے تمام کردار شاندار تھے، جیوری کی جانب سے ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینا ان کے خاندان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔بیان میں حکومت اور جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ ہی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے پر ان کا خاندان خوش ہوا، یہ وقت ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کا ہے، اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہمارے ساتھ نہیں ہیں، تاہم ان کی میراث ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ آئندہ ماہ 3 مئی کو ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔انہیں ملنے والا نیشنل ایوارڈ کون وصول کرے گا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم امکان ہے کہ ان کے شوہر بونی کپور یا ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔(ذ،ک)

مزید پڑھیں  ماڈل مہرین سید پنجاب ریونیو اتھارٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر


دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments