مال روڈ احتجاج کے بعد طاہر القادری کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کراچی میں سکول پرنسپل کے قتل کا واقعہ ، قاتل خاتون کا شوہر نکلا ، پولیس نے ملزم کیسے پکڑا، جان کر آپ بھی داد دیں گے