مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کا احتجاج،متبادل ٹریفک پلان جاری

لاہور(نیوزڈیسک)مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث پولیس نے متبادل ٹریفک کا پلان جاری کردیاجس کی نگرانی ایس پی ٹریفک سٹی اور صدر ڈویژن کریں گے ،متبادل ٹریفک پلان کیلئے 5 ڈی ایس پی اور 20 انسپکٹر تعینات کئے گئے ہیں،8 فوک لفٹر،3بریک ڈاؤنز،2سپیشل اسکواڈ مال روڈ پر رہیں گے،اس کے علاوہ 513وارڈنزاور24لیڈی وارڈنزبھی مال روڈ پر تعینات رہیں گے۔سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ ناصرباغ،ایوان تجارت روڈاورباغ جناح لارنس روڈپارکنگ کیلئے مختص کئے گئے ،شہری ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنزسے رہنمائی حاصل کریں،ان کا کہناتھا کہ شہریوں کوراستہ ایپ اورایف ایم88.6سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھاجائے گا، شہری مزیدرہنمائی کیلئے ہیلپ لائن15پرکال کرسکتے ہیں، جلسے کے شرکاءایمبولینس اورایمرجنسی گاڑیوں کوفوری راستہ دیں۔رائے اعجاز احمدنے کہاکہ پل نہرمال سے آنے والے ٹریفک کوگورنرہاو¿س چوک سے چائنہ چوک بھجوایاجائے گا،چائنہ چوک سے ٹریفک براستہ گنگا رام چوک،صفانوالہ،مزنگ اڈہ جاسکے گا،گورنرہاو¿ س سے کسی قسم کی ٹریفک آواری چوک کی طرف نہیں جاسکے گی، انہوں نے کہا کہ پی ایم جی چوک سے آنے والا ٹریفک انارکلی چوک سے لکشمی چوک بھجوایا جائے گا،ٹریفک شملہ پہاڑی سے فلیٹز،ڈیوٹی فری شاپ،کوپرروڈ اوربیڈن روڈ کی طرف جاسکے گی۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری ٹریفک کیلئے مندرجہ ذیل متبادل روڈز استعمال کریں،گنگا رام چوک سے صفاں والاچوک،مزنگ اڈا،اےجی آفس، جین مندرروڈاستعمال کریں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آنے والے دنوں میں کون کونسے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں ؟ عبدالعلیم خان نے ٹائیگروں کو بڑی خوشخبری سنادی