ماموں نے بھانجی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔۔وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)ماموں نے بھانجی کو بے دردی سے قتل کر دیا،قتل کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطاق لاہور کے علاقے ساندھا میں ماموں نے بھانجی کو اپنی پسند کی شادی نہ کرنے کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔اہل خانہ کے مطابق 22سالہ عندلیب کی بیٹی کا رشتہ بچپن میں اپنے خالہ کے بیٹے سے طے تھا۔ لیکن عندلیب کا ماموں ا س کی شادی اپنے سسرال میں کرنا چاہتا تھا۔انکار کرنے پر طیش میں آ گیا اور لڑکی پر فائرنگ کر دی۔ملزم سے عندلیب کو 4 گولیاں ماریں۔اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہیدم توڑ گئی۔اور گھر میں کہرام مچ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ابھی تک روپوش ہے تا ہم اس کی تلاش جاری ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  دھرنے کو میلاد کہنے پر صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے