ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔۔۔کون ہے شہزادہ جوصبا قمر کے خواب کو پور ا کرے گا:جانئے لنک میں

لاہور(نیوزڈیسک)ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ان کا ہونے والا شوہرارسلان ان کے خوابوں کی مکمل تعبیر ہے ۔ ارسلان نہ صرف تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ وہ انسان کی عزت کرنا اور اس کا خیال رکھنا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ اپنے شوہر کی مرضی اور خوشی کریں سے گی ، اگر ان کے شوہر نے اجازت دی تو وہ شوبز انڈسٹری میں کام کریں گی ورنہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے خاتون خانہ کی طرح زندگی گزار دیں گی۔واضح رہے کہ صبا قمر کے ہونے والے شوہر ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں ۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹے کی شادی اور دوستوں کو اپنی ہونیوالی بہو سے ملوانے کیلئے گھر پر نیو ایئر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے دوستوں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے تھے اور دوستوں سے مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے ان کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ایشوریہ رائےکا 29 سالہ بیٹا منظر عام پر آگیا۔۔۔لڑکے کاباپ اور اداکارہ کا شوہرکون:جان کہ مداحوں کو اپنی پسندیدہ ادکارہ سے انتہائی نفرت ہوگی