مجھے آخرت میں بے نظیر بھٹو کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے:بلاول بھٹو نے بڑا اہم بیان دے دیا

کراچی (نیوزڈیسک)آج ملک بھر میں جیالے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی منا رہے ہیں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کے قتل کا الزام سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کردیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں پرویز مشرف کےخلاف آواز کیوں بلندکرتا ہوں ،میں ہمیشہ انہیں یہ کہتا ہوں کہ مجھے آخرت میں بے نظیر بھٹو کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ انہوں نے مجھے قاتلوں کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا ،اگر آخرت میں انہوں نے مجھ سے پوچھ لیا کہ میں نے کچھ کیوں نہیں کیا تو کیا ہو گا ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عمران خان کا سب سے بڑا جھوٹ پکڑا گیا۔۔۔جانئے اس رپورٹ میں