مجھے بھی بچپن میں میرے نوکروں نے کئی دفعہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایااداکارہ فریحہ الطاف بھی زینب کی آواز میں میدان میںآگئیں

کراچی (نیوزڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ بھی جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ان کے والدین نے تو ایکشن لیا لیکن سب لوگ مجھے شرمندگی سے بچانے کیلئے خاموش ہی رہے۔فریحہ الطاف نے ٹوئٹر پر خود کے ساتھ پیش آنے والا جنسی ہراسگی کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ جب وہ 6 سال کی تھیں تو انہیں ان کے خانساماں نے ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر ان کے والدین نے ایکشن تو لیا لیکن میری عزت کی خاطر تمام لوگوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی جب میں 34 سال کی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ کس طرح اس ایک واقعے نے میری زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے تھے،جنسی ہراسگی کے معاملے میں شرمندگی صرف یہ ہے کہ آپ خاموش رہیں۔فریحہ الطاف نے بتایا کہ ان کے والدین کے ایکشن لینے پر اس خانساماں کو گرفتار کرکے اس کے ملک بنگلہ دیش ڈی پورٹ کردیا تھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  معصوم بچیوں کا قاتل میرا بیٹا نہیں ہو سکتا۔۔ملزم عمران کی والدہ نے بڑ ادعویٰ کردیا