مجھے جلد انصاف چاہیے۔۔۔ورنہ اپنی تیاری کرلو:زینب نے والد نے دھماکے دار بیان دے دیا

قصور (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے قصور میں جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ ابھی زینب کے کیس میں تفتیش ہو رہی ہے۔ ابھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ تفتیش کی کیا صورتحال نکلتی ہے ۔ اس میں فوج بھی شامل ہے اور ایم آئی بھی حصہ لے رہی ہے جس پر ہمیں اعتماد ہے۔ان کے پاس جو بھی وسائل اور ٹیکنالوجی ہے اس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ آپ یقین کریں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ کراچی، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،بھائی پھیرو، لاہور سمیت ملک بھر سے مجھے کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو آپ ایک اشارہ کریں، آپ کے لیے ہمارا خون بھی حاضر ہے ۔ اگر تفتیش نہیں ہوتی یا کوئی تعاون نہیں کرتا تو آپ ہمیں بتائیں ہم ہر لحاظ سے ہم حاضر ہیں۔ چاہے ہماری جان بھی چلی جائے پھر بھی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وزیراعظم نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کرتےہوئے۔۔۔12کروڑروپےکی ادائیگی کرنے کا حکم جاری کردیا