مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔

جیسا کہ سب کو ہی معلوم ہے کہ وہاب ریاض نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے میں مصروف تھے جس کا فائنل اس روز ہوا جب وہاب ریاض کی شادی کی چوتھی سالگرہ تھی۔

وہاب ریاض کو افسوس تھا کہ وہ اس اہم دن کے موقع پر اپنی اہلیہ سے دور ہیں تاہم ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اپنے دلچسپ اور زبردست پیغامات سے اس غم کو دور کر دیا اور ان سب میں بازی لے گئے احمد شہزاد، انہوں نے مبارکباد دینے کیساتھ اپنی ”بھابھی“ سے ایسا سوال بھی پوچھ لیا کہ وہاب ریاض بھی شرم سے لال ہو گئے ہوں گے۔
وہاب ریاض کی اہلیہ ”زینب وہاب“ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کے دن کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور پیغام لکھا کہ ”آپ سے پیار کرتے ہوئے ایک اور زبردست سال گزر گیا، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔“

مزید پڑھیں  طالبان نے ایک شخص کو اغوا کر لیا اور اسے باندھ کر نماز پڑھنا شروع کر دی، وہ موقع پاتے ہی بھاگ نکلا اور جاتے جاتے ایسا کام کر ڈالا کہ سکیورٹی فورسز بھی چونک اٹھیں

اس کے بعد وہاب ریاض نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنے ساتھی کرکٹرز کے مختلف پیغامات بھی سنائے جن میں سب سے دلچسپ اور زبردست پیغام احمد شہزاد کا تھا۔

احمد شہزاد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ”اسلام واعلیکم، آپ کو اور وہاب ریاض کو شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔ بھابھی مجھے صرف ایک سوال کا جواب دیدیں کہ آپ چار سالوں سے اسے کیسے برداشت کر رہے ہیں ، آپ بہت ذہین ہیں اور کچھ نہ کچھ تو کر ہی رہی ہوں گی، کیونکہ ہمیں تو 10 سال ہو گئے ہیں، ہمیں تو اس کی سمجھ نہیں آئی۔ تو کچھ ٹپس ہمیں بھی بتا دیں، اگلی بار جب ہم ٹور پر ملیں گے تو برائے مہربانی ہمیں بھی کچھ ٹپس دیدیں کیونکہ ہماری برداشت سے تو باہر ہو گیا ہے۔“

مزید پڑھیں  ’’ ایک دفعہ جسٹس ثاقب نثار کو ریٹائر ہو نے دو پھر میں ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ نہال ہاشمی کے اعلان پر عدلیہ سمیت پوری قوم دنگ رہ گئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments