محمد عامر اور ہینری نکولس خوفناک ٹکراؤ کے باوجود زخمی ہونے سے بچ گئے، ٹکراؤکی وجہ کیا بنی

ویلنگٹن(نیوزڈیسک) پہلے ون ڈے کے دوران محمد عامر اور ہینری نکولس خوفناک ٹکراؤ کے باوجود زخمی ہونے سے بچ گئے۔کیویز کی اننگز کے 44ویں اوور میں محمد عامر کی گیند کو مڈوکٹ کی جانب کھیل کر رن لینے کے دوران ہینری نکولس پچ کے وسط میں آئے تو وہاں پاکستانی پیسر بھی موجود تھے، دونوں کی نگاہیں گیند پر مرکوز تھیں، جب ایک دوسرے پر نظر پڑی تو بہت دیر ہوچکی تھی، ہینری نکولس بڑی شدت کے ساتھ محمد عامر کے کندھے سے ٹکرائے اور دونوں پچ پر درد سے کراہتے نظر آئے تاہم تھوڑی دیر بعد اٹھ کھڑے ہوئے جب کہ خوش قسمتی سے کسی کو گہری چوٹ نہیں لگی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا بھارتی مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا تو بھارتی میڈیا پاگل ہو گیا