مدینے سے آنے والی پی آئی اے پرواز میں بچی کی پیدائش

مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدینہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھیں۔

مزید پڑھیں  تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین گروپوں میں زیادہ سے زیادہ ٹکٹوں کے حصول کی دوڑ ۔۔۔۔تازہ ترین خبر آپ کو دنگ کر ڈالے گی

ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments