معروف اداکار سمندرمیں ڈوب کر ہلاک۔۔۔ساری انڈسٹری غم میں نڈھال ہوگئی

ممبئی(نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سدھو پلائی سمندر ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملایا لم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ سدھو کی لاش ان کی والدہ نے شناخت کرلی جس کے بعد اداکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سدھو کی آخری رسومات اس کے آبائی علاقے تھریسور میں کی جائیں گی ۔ملیا لم فلموں کے شائقین کا کہناہے کہ سدھو اچھا اور ملنسار اداکار تھا اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ گھل مل جاتا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سدھو کے ہلاک ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ جلد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آجائے گی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وہ وقت جب بھارت نے کشمیردینے کی پیش کش کی لیکن پاکستان نے لینے سے انکارکردیا تب پاکستان کے وزیراعظم کون تھے؟ کشمیر لینے سے انکار کیوں کیا؟