معروف پاکستانی کالم نگارانتقال کر گئے

لاہور(نیوزڈیسک) معروف کالم نگار، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق منو بھائی کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے مرض میں مبتلا تھے اور آج لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، منوبھائی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریواز گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوگی۔1933 میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ منو بھائی کے نام سے جانے جاتے تھے۔منو بھائی نے پاکستان ٹیلی وڑن کےلئے متعدد ڈرامے لکھے اور ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی تھا۔2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ایک دن آئے گا عمران خان عوام کو گالیاں دیں گے:کیپٹن (ر)صفدر نے عمران خان کو پارلیمنٹ کو گالیاں دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا