معصوم زینب کو جس مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔۔۔وہ کسی اور کا نہیں بلکہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز اس کچے مکان کی شناخت کی گئی تھی جہاں زینب کو لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کیا گیا تھا آج اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ان ملزمان کی گرفتاری لاہور سےپکڑے گئے عمر نامی شخص کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔گرفتار ملزمان میں سے ایک کا نام بابا رانجھا اور دوسرے کا آصف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ یہ دونوں ملزم کچرا کنڈی کے قریب واقع کچے مکان میں چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے۔ واضح رہے کہ قصور میں سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بے رحمانہ طریقے سے قتل کرکے لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی تھی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Sabir Shakir Revealed Prime Minister Name for Care Take Government