مفتی منیب الرحمان نے الیکشن 2018 میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کر دیا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) مفتی پاکستان منیب الرحمان نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا، مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان بھی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں۔ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی

کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فتی پاکستان منیب الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران مفتی منیب الرحمان نے مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ مفتی منیب سے دعائیں لے کر انتخابی دورہ شروع کر رہا ہوں۔ کراچی کو چھ ماہ میں دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اس سے قبل کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔تاہم اس مرتبہ مصطفی کمال کا دعویٰ ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی حمایت انہیں حاصل ہے۔ تاہم اس حوالے سے مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال لاہور پہنچ گئے، آج طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، بیوروکریسی اور وزیر ایک شخص کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اعلی عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیا ہے، اگر وہ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔ پاک سرزمین پارٹی ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی رہنے والی جماعت ہے۔(ش،ز،خ)

دوستوں سے شئیر کریں