ملالہ یوسفزئی نے اپنے ملک کےلئے ایک اوربڑا اعزاز حاصل کرلیا

نیویارک(نیوزڈیسک)ایپل کمپنی اور ملالہ یوسف زئی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کا معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے سے پاکستان ، افغانستان ،ترکی اور نائیجریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملالہ فنڈ اور ٹیک کمپنی ایپل کے درمیان پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ٹیک کمپنی اس سلسلے میں وسائل اور فنڈ فراہم کرے گی تاکہ پسماندہ ممالک کو لڑکیوں کو آگے لایا جا سکے۔اس موقع پر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی موجود تھے جنھوں نے ملالہ فنڈ کے ساتھ نئے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کمپنی کے مالک سٹیو جابز کے نظیریے کو مدنظر رکھا گیا ہے ، ہماری کمپنی کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بپاشا باسو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل۔۔۔۔