”موجیں ختم۔۔۔“ ویرات کوہلی کی شادی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا، جان کر انوشکا شرما اداس ہو جائیں گی

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے نے دورئہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کے بعد 17 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ویرات کوہلی کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ناصرف ون ڈے سیریز بلکہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کرتا دیکھ سکیں گے، البتہ انوشکا شرما ضرور افسردہ ہو جائیں گی۔

بھارتی سکواڈ میں شردل ٹھاکر اور محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے اور کیدھار جادھیو کو بھی منتخب کرلیا گیا جبکہ سری لنکا سے ہوم سیریز میں شریک واشنگٹن سندر اور سدھار کول کو باہر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی بورڈ کے مطابق سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، اجنکیا ریحانے، شیریاس ائیر، منیش پانڈے، کیدھار جادھیو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، اکشر پٹیل، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا، بھوینشور کمار، ہردیک پانڈیا، محمد شامی، اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں  ایران پاکستان کا علم وادب، خطاطی،فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ

اسی طرح ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بھی ویرات کوہلی ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مرلی وجے، کے ایل راہول، شیکھر دھون، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، روہت شرما، وردھیومن ساہا، روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ، پارتھیو پٹیل، ہردیک پانڈیا، بھوینشور کمار، محمد شامی، ایشانت شرما، اومیش یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 جنوری تک سینچورین میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں  سری دیوی کی موت ہی کیا کم تھی کہ اب یہ ۔۔! بھارت کی ایک اور انتہائی معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی ۔۔ پاکستانی و بھارتی مداح سکتے میں آگئے

دونوں ٹیموں کے درمیان 6 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز یکم فروری سے ڈربن میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹاﺅن، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ اور پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں ہو گا۔
3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری کو جوہانسبرگ میں ہو گا اور دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کیپ ٹاﺅن میں ہو گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments