مہنددرا سنگھ دھونی نے مقبوضہ کشمیر میں پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سے متعلق ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی کہیں گے ”یہ بھی مودسرکار سے ڈر گیا “

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔تفصیل کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وردی پہن کر ایک میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ ہے، بہتر ہوگا کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے اور جب حکومت اجازت دے تو کھیلنا چاہیے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی اب سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن بھارتی ٹیم کا معاملہ الگ ہے۔

مزید پڑھیں  ہائے اللہ آپ کتنے ہینڈ سم ہیں، میں تو صرف آپ سے شادی کروں گی۔۔۔۔ وسیم اکرم کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ایک امیر زادی انکے راستے میں آکھڑی ہوئی تھی، یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ یہ سچا واقعہ آپ کو ناقابل یقین لگے گا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments