’’میاں صاحب آپ تو کہتے تھے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے، مگر لاہور میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے ‘‘ رپورٹر کے سوال پر نواز شریف نے ایسا کام کر دیا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جب گاڑی میں بیٹھنے لگے تو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ آپ تو کہتےہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے لیکن لاہور میں آٹھ آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اس پر آپ کیا کہتے ہیں،


جس پر میاں نواز شریف کو چپ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے وہ جواب دیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیں سوں‘ کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا ’مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں‘۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو ووٹ دے تو کراچی شہر کی روشنیاں لوٹا کر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر ختم اور شہر سے پانی کا مسئلہ جنگی بنیادوں پر کام کر کے حل کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا اور آپ نے ووٹوں سے ہمیں منتخب کروایا تو میرا وعدہ ہے کراچی میں گھر گھر پانی پہنچے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شہر کو گرین لائن بس کا تحفہ دیا جب کہ گرین لائن منصوبہ بن رہا ہے لیکن بسیں اب تک نہیں آئیں، ہم جانتے ہیں کہ بسیں کیوں نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک نہیں، 10 میٹرو لائنز کی ضرورت ہے اور اقتدار میں آکر نہ صرف گرین لائن مکمل کروں گا بلکہ اورنج لائن اور بلیولائن بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ چلے جائیں جہاں کے لیے اربوں روپے فنڈ لیا گیا تاہم کچھ کام

مزید پڑھیں  بھارتی میڈیا کا چہرہ بے نقاب ۔۔۔پاک آرمی نے سب سےبڑا راز فاش کردیا

نہیں کیا گیا، یہ بھٹو کا نام تولیتے ہیں لیکن اس کے شہرکے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزام لگانے والے شخص ہیں، وہ کہتا ہے کہ کبھی زرداری سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا لیکن عمران نے ہاتھ ملائے بغیر ہی آصف زرداری کو ووٹ دے دیا۔کراچی آمدقبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے۔گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے شہبازشریف کو خوش آمدید کہا، وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر ہاؤس میں ناشتہ کیا جس کےبعد ان کی گورنر محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان اورتوانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کاثمر ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔(ع،ع)

مزید پڑھیں  آپ کے ہر کھانے میں پلاسٹک کے کتنے ذرات انسانی جسم میں منتقل ہوتے ہیں؟ تازہ ترین تحقیق نے سب کو حیران کر ڈالا


دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments