میری تجویز پرمسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی: سینیٹر رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، میری تجویز پر مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، اس سے امریکہ کو بھی اپنے فیصلے کا پتہ چل جائے گا۔یادرہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 41 ملکی مسلم اتحاد تشکیل پاچکا ہے  جس کی کمانڈ راحیل شریف کے سپرد کی گئی ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  29 اپریل کومینارپاکستان کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا،عمران خان کا اعلان