’میری گرل فرینڈ کو عادت ہے کہ مجھے کھانا دینے سے پہلے وہ اسے۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر آدمی نے اپنی محبوبہ کی ایسی غلیظ ترین عادت بیان کردی کہ طوفان برپاہوگیا، لوگوں نے آسمان سر پر اٹھالیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بحث و مباحثے کی ویب سائٹ

Redditپر ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی ایک ایسی غلیظ ترین عادت بیان کی ہے کہ جس نے بھی اس کی پوسٹ پڑھی اسے اپنا معدہ منہ کو آتا محسوس ہوا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان نے لکھا ہے کہ ”ایک روز میری گرل فرینڈ سٹرابری اور چیری لے کر آئی۔ اس نے ایک سٹرابری اپنے منہ میں چبانے کے بعد میرے منہ میں ڈال دی۔ مجھے کچھ برا تو لگا لیکن میں سمجھا کہ اس نے محبت میں یہ کچھ کیا ہے۔ اس کے بعد ہم دونوں نے باقی چیری اور سٹرابری اسی طرح ختم کی۔“
لڑکے نے مزید لکھا کہ ”اس کے بعد میری گرل فرینڈ نے اس کام کو اپنی عادت ہی بنا لیا ہے۔ اب ہر کھانے کے وقت وہ مجھے براہ راست کچھ نہیں کھانے دیتی۔ انڈا، سلاد، چکن ہر چیز وہ پہلے اپنے منہ میں ڈالتی ہے اور اچھی طرح چبانے کے بعد نکال کر میرے منہ میں ڈال دیتی ہے۔ اب مجھے اس کام سے بہت ناگواریت محسوس ہوتی ہے۔ ایک بار میں نے اس پر شکایت کی تو وہ رونے لگی اور بولی کہ ’تم مجھے بالکل بھی پیار نہیں کرتے ہو۔‘ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا، آپ ہی کوئی مشورہ دیں کہ میں کیا کروں۔“ رپورٹ کے مطابق لڑکے کی اس پوسٹ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا رکھی ہے اور صارفین کی اکثریت اس پر لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  الیکشن سے پہلے عمران خان نے ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی، سابق رکن اسمبلی نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی