میرے جلسے میں لوگوں کی نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ صرف اور صرف۔۔۔ڈاکٹر طاہر القاری کا لاہور پنڈال کیوں نہیں سجا اہم وجہ بتا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں لوگوں کی تعداد اس لئے کم تھی کہ ہم نے لوگوں کو پابند کیا ہوا تھا کہ جلسے میں صرف لاہور کے لوگ شرکت کریں گے اس کے علادہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے بڑے مرحلے کے لئے تیار ہو رہے ہیں اس لئے ہم اپنی ساری انرجی اور کارکنان کو اکھٹا کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ ہم اصل میں ترتیب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ہم اگلے مرحلے کے لئے اپنے کارکنان کو تیار کر رہے ہیں ۔کرسیوں کے کھالی ہونے کی وجہ یہی تھی کہ جلسہ دوپہر دو بجے شروع ہو گیا تھا اوررات گئے تک جاری رہا ،جب پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا خطاب کیا تو اس کے بعد وہ چلے گئے جس کے ساتھ ان کے تمام کارکنان بھی چلے گئے جس کی وجہ سے کرسیاں خالی ہو گئیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ”انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں یہ کر دار دیا گیا “ ایک صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور آگے سے ماہرہ نے کیا جواب دیا ؟جانئے