”میرے سمدھی کا نام تو۔۔۔“ سمدھی کے بیٹے کی جانب سے پولیس اہلکار کا حادثہ:مریم نواز نے ایسا بیان دے دیا کہ ہر کسی کہ ہوش اڑ جائیںگے

لاہور (نیوزڈیسک)سال نو پرجشن منانے کے دوران ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی خبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تو نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ وہ کار مریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے بیٹے مصطفی کی تھی اور وہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے۔مریم نواز نے اپنے سمدھی کا نام میاں منیر ہونے کی تردید کر دی ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نجی ٹی وی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میرے سمدھی کا نام میاں منیر نہیں بلکہ چوہدری منیر ہے۔ اے آر وائے برائے مہربانی بدنام کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔“واضح رہے کہ ڈیفنس اے میں گھوڑا چوک کے قریب سال نو کا جشن منانے کے بعد دوران ایک کار نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار مستنصر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ کارمریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے بیٹے مصطفی کی تھی اور وہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے تاہم پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے گاڑی کے مالک کو فرار کرا دیا اورڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت: پارلیمنٹ سےاب تک کتنی تنخواہ لے چکے ہیں۔۔۔حیران کن انکشاف