میٹر و بس سٹیشن کے پاس دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

سٹاک ہوم (نیوزڈیسک)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔پولیس ترجمان سوین ایرک اولسن کے مطابق ایک 60 سالہ شخص نے زمین پر پڑی ہوئی ایک چیز کو اٹھائی جس کے بعد دھماکہ ہوااور وہ شخص ہلا ک ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 45 سالہ ایک خاتون زخمی ہوئیں جنھیں چہرے پر زخم آئے ہیں۔دھماکہ دارالحکومت سٹاک ہوم کے جنوبی میں مضافاتی علاقے ہوڈنگ کے ویربی گارڈ سٹیشن میں ہوا جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اگر کوئی عوامی نمائندہ ایم پی اے یا ایم این اے اپنے حلقے کی توقعات پر پورا نہ اترے تواسے اس آسان طریقہ پر عمل کرکے گھر بھیج دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی تاریخ کمیں بڑے کام کا مطالبہ کر دیا گیا ، تفصیلات جان کر آپ فوراً اسکی تائید کریں گے