میں ابھی ریٹائر نہیں ہوں گا کیونکہ۔۔۔۔۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کے اچانک فیصلے نے بڑے بڑوں کو حیران کر کے رکھ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کی مدت ملازمت میں چند دن کی توسیع کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ائر چیف مارشل سہیل امان اٹھارہ مار چ کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں

مگر وہ تیئس پارچ کی پریڈ میں فضائی مارچ کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، 23 مارچ کی پریڈ کے حوالے سے تمام تیاریاں ان کی قیادت اور نگرانی میں ہوئی ہیں۔ وہ آخری فلائی مارچ پاسٹ بھی اپنی قیادت میں کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتا یا ہے کہ حکومت ان کی بطور ائر چیف مارشل ملازمت میں توسیع کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت دفاع نے ان کی جگہ نئے ائر چیف ماشل کی تقرری کے لیے پہلے ہی سمری وزیراعظم کو اسال کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اہم عہدے پر تقرری کے لیے جن چار ائر کے سنیارٹی کے اعتبار سے نام ہیں ان میں ائر مارشل مجاہد انور ، ائر مارشل ارشد ملک، ائر مارشل فاروق اور ائر مارشل ارشد ملک ، اور ائر مارشل مارشل ظہیر کے نام شامل ہیں، تاہم نئے ائر مارشل کا اعلان موجودہ ائر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔اس سلسلے میں ائیر ہیڈ کو

مزید پڑھیں  کپتان نےچند دن قبل زرداری سے ہی سیکھا دائو انہی پرلگا دیا، سینٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئےکپتان کی جوڑ توڑ ، بڑی سیاسی جماعت نے حمایت کا اعلان کر دیا، نواز شریف کو ایک اور بڑا شاک

ارٹرز میں سادہ اور پُروقار تقریب ہوئی جس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر امریکی ائیر فورس سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو یہ اعزاز عطاء کیا۔ تقریب میں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی جرأت مندانہ قیادت، دور اندیشی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال ،علاقائی و عالمی امن، استحکام یقینی بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی اعتراف ہے۔امریکی فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ائیر چیف کے عزم اور پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی جو خطے میں امن و استحکام کی واپسی کو ممکن بنانے میں مدد گار ثابت ہوئے۔ امریکی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے کیے گئے اقدامات نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں امریکی کمانڈر لیفٹیینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں  Government to increase Tax on New Cars and Bikes

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments