”میں نے طاہر القادری سے پوچھا کہ شریف فیملی آپ سے کیا دعا کرواتی تھی ، تو وہ کہنے لگے کہ’’ کلثوم بی بی آکر کہتی تھیں کہ دعا کریں میرے بچوں کو۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر نوازشریف کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے طاہر القادری سے پوچھا کہ ’جب یہ لو گ آپ کے پاس آتے تھے کونسی دعا کرواتے تھے ،طاہر القادری کہنے لگے کہ کلثوم بی بی کہتی تھیں کہ میرے بچوں کیلئے دعا کریں کہ اللہ انہیں عقل دے ‘۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ایک بار ڈاکٹر طاہر القادری سے پوچھا کہ جب یہ آپ کے پاس آتے تھے تو کیا دعا یا دم کرواتے تھے ،طاہر القادری نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’کلثوم بی بی کہتی تھیں کہ میرے بچوں کیلئے دعا کریں کہ اللہ انہیں عقل دے ‘، میںنے طاہر القادری سے کہا کہ ’چنگی عقل دی دعا کیتی جے ‘(اچھی دعا کی ہے )کہ آٹھ آٹھ سو ارب روپے کے فلیٹوں کے مالک ہیں ،ہمارے بچوں کا سولہ سال کی عمر میں پاسپورٹ تو دور کی بات ہے شناختی کارڈ نہیں بنتاہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وزیردفاع خرم دستگیر بھی امریکہ کےخلاف میدان میں آگئے۔۔۔امریکہ بارے دھماکے دار بیان دے دیا