میں ٹرین میں بیٹھی تو اس شخص نے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر شرمناک کام شروع کر دیا اور ۔۔۔“

بھارت میں خواتین کی تذلیل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ ’وباء‘ دنیا بھر میں پھیلے بھارتیوں میں بھی موجود ہے جو غیر ممالک میں بھی شرمناک حرکتیں کرنے سے باز نہیں آتے. ایسا ہی ایک واقعہ سنگاپور میں بھارتی خاتون کے ساتھ پیش آیا جہاں ایک شخص نے ٹرین میں بیٹھی خاتون کی خفیہ طریقے سے ویڈیو بنانا شروع کر دی تاہم ایک ایسی وجہ سے پکڑا گیا

کہ اس نے سوچا بھی نہ ہو گا اور پھر خاتون نے اس کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ تمام مردوں کے کان کھڑے ہو گئے اور جب کسی طرح بھی جان نہ چھوٹی تو بالآخر عقل آ ہی گئی اور لڑکی سے کہا کہ ” تم تو میری بہن جیسی ہو. “تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد سنگاپور کی شہری اوما مجیشوری نے بتایا کہ اس کے ساتھ یہ واقعہ ماس ریپڈ ٹرانزٹ (ایم آر ٹی) میں سفر کے دوران پیش آیا. خاتون کے ساتھ جیسے ہی وہ ٹرین میں بیٹھی تو ایک بھارتی شخص جلدی سے ٹرین پر چڑھا اور اس کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھ گیا اور پھر موبائل فون نکال کر خفیہ ویڈیو بنانا شروع کر دی

مزید پڑھیں  سعودی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف کیاکام شروع کر دیا جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اوما کے مطابق مذکورہ شخص نے فلم بنانے کا علم جاری رکھا تاہم اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کے پیچھے موجود کھڑکی کا شیشے اس کی ”کالی کرتوت“ سب کو دکھا رہا ہے. خاتون نے اس ذلیل شخص کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا. اوما نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”یہ ویڈیو میں نے 13 مئی 2017ءبروز ہفتہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر اس وقت ریکارڈ کی جب میں ایم آر ٹی میں سوار ہوئی. میں ہاربر فرنٹ کی جانب ایک دوست کیساتھ ملنے جا رہی تھی. یہ شخص جلدی سے میرے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ گیا، حالانکہ ٹرین میں رش بھی نہیں تھا اور اسے سیٹ حاصل کرنے کیلئے اتنی جلدبازی دکھانے کی ضرورت نہ تھی. اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور پھر جو کچھ ہوا وہ آپ کو ویڈیو دیکھ کر بھی معلوم ہو جائے گا.“ اوما نے مزید بتایا کہ ”اس بیوقوف کو اپنی حماقت کا ذرا بھی احساس نہ ہوا. میں نے بھی موبائل فون نکال کر ویڈیو

مزید پڑھیں  ’عرب ملک میں ملازمت حاصل کرنے والی لڑکیوں پر یہ شرط لگائی جاتی ہے کہ آنے سے پہلے ہی یہ چیز استعمال کرنا شروع کردیں‘

بنانا شروع کر دی لیکن جب اس کی حرکتوں پر توں تکرار ہوئی تو میرا صبر جواب دے گیا. ایم آر ٹی اور ایس پی آر ایف نے عملے نے بہت زیادہ تعاون کیا جو کچھ ہی دیر میں موقع پر پہنچ چکے تھے. مزید پوچھ پوچھ کر انکشاف ہوا کہ اس کے موبائل میں اور بھی بہت سی ایسی ویڈیوز ہیں. اس آدمی کا نام سورج ہے اور جب یہ پکڑا گیا تو اپنی حرکت سے متعلق اس کے پاس بہت سارے بہانے تھے. لیکن معافی مانگنے کی آخری کمزور کوشش کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ’ تم تو میری بہن جیسی ہو.‘ میں یہ معاملہ لوگوں کے سامنے اس لئے لا رہی ہوں تاکہ اس طرح کے دوسرے لوگوں کیلئے یہ عبرت کا باعث بن سکے. برائے مہربانی ہمیشہ اپنے اردگرد سے باخبر رہیں اور اس طرح کی حرکتوں کے بارے میں آواز بلند کرنے سے کبھی نہ ہچکچائیں.

مزید پڑھیں  چین نے رکھائن کے بے گھر افراد کے لئے 100تیار شدہ مکانات میانمار حکام کے حوالے کر دیئے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments