نئے سال کی نئی خوشیاں۔۔۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی ہوگئی

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے بیٹے عمر راحیل کی منگنی ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل ’سٹی 42 ‘نیوز کے مطابق راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب ڈیفنس کے قریب واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں شبیر شریف کے صاحبزادے تیمور اور راحیل شریف کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔تقریب میں پاک فوج کے سابق اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریبا کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیاتھا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تقریب چند ماہ کے بعد ہو گی ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  گوادر میں پانی کی شدید قلت، ٹینکر کتنے ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا،رقم اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،افسوسناک صورتحال